کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظرچھوٹے طیاروں کی پرواز پر پابندی

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر ایئرپورٹ اور اطراف میں فلائٹ سیفٹی کے پیش نظر سیسنا اور دیگر لائٹ ویٹ طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا ہے۔حکام نے چھوٹے طیاروں کو محفوظ مقامات پر ونگز کے ساتھ وزن باندھ کر پارک کرنے کا کہا ہے۔نیز بارش کے باعث کیڑے مکوڑے ہونے سے پرندے رن وے کے اطراف آ سکتے ہیں، اس لیے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے اضافی برڈ شوٹر بھی تعینات کیے جائیں۔سی اے اے نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ ٹارمک ایریا کے بجلی کی تاروں کے جوائنٹس کو مکمل طور محفوظ بنایا جائے۔ بارش کے دوران طیاروں کے پھسلنے کے پیش نظر محفوظ فلائٹ آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔کراچی ایئرپورٹ کے لیے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ایئرپورٹ رن وے سے منسلک نالوں کی صفائی کے انتظامات کیے جائیں اور رن وے اور متصل ایریاز میں فالومی وین کے گشت کو 24 گھنٹے یقینی بنایا جائے۔