لاہور(پی پی آئی) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اور اسکی جماعت پاکستان کیلئے ناقابل قبول ہے, کبھی اسمبلیوں سے استعفے، کبھی جیل بھرو تحریک اور کبھی بھوک ہڑتالیں، ناکام خان کی ناکام تحریکیں اس کیلئے باعث ذلت و شرمندگی بن چکی ہیں، اس ٹولے کے تمام بیانیے ان کی ناکام سیاست کی طرح پٹ چکے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دہشتگرد کون ہیں، ان کے پیچھے کون ہے پوری قوم جان چکی ہے، نوجوان نسل کو منظم پلاننگ کے تحت ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بھڑکایا جا رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملک کے خلاف سازش وہ شخص کر رہا جس کے اپنے بچے لندن میں لگژری لائف گزار رہے ہیں، 9 مئی کے واقعات کے بعد بھی اگر کچھ والدین نے سبق نہیں سیکھا تو ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔
Next Post
خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خطرہ
Tue Jul 23 , 2024
مظفر آباد/پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے جبکہ جنوبی سندھ کے علاقوں میں طوفان اور بارش متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے […]
