سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کشمیریوں کی بنیادی ضروریات نظر انداز کرنے پر بی جے پی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نیشنل کانفرنس کے رہنما اجے کمار سدھوترا نے جموں میں ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بجلی کی مسلسل بندش اور پانی کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے جسکی وجہ سے لوگوں کوشدید مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ میٹروں کی وجہ سے لوگوں کو بجلی کے بھاری بل دینے پڑتے ہیں۔ اجے کمار سدھوترا نے کہا کہ مودی حکومت نے غرباء کیلئے زندگی انتہائی مشکل بنا دی ہے۔
Next Post
مقبوضہ کشمیر کیدرجنوں اسکولوں میں انتظامی سربراہ نہ ہونے سے تدریس بری طرح متاثر
Fri Jul 26 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں شعبہ تعلیم سے قابض بھارتی انتظامیہ کی عدم توجہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع کولگام میں 16 ہائیر سیکنڈری ا سکول اور 21 دیگراسکول پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ ضلع میں […]
