دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ مصباح الحق کی ترقی اور سعید اجمل تنزلی کا شکار ہو گئے۔ بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئرز سر فہرست ہیں۔ پاکستان کے مصباح الحق ایک درجہ ترقی کر کے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ یونس خان کی 10 ویں پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے خلاف ٹرپل سنچری بنانیوالے نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم آٹھ سیڑھیاں پار کر کے بارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی چھ درجے ترقی کر کے 27 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بولنگ درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کی پہلی پوزیشن پر قبضہ بر قرار ہے۔ قومی آف اسپنر سعید اجمل ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ عبد الرحمان اور جنید خان کی ایک ایک درجہ ترقی کر کے بالترتیب 13 ویں اور 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل جونسن پانچ سیڑھیاں پار کر کے کیرئیر بیسٹ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آل راونڈ کیٹیگری میں ایشون روی چندر سر فہرست ہیں۔
Next Post
رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر کا ریو اوپن میں فاتحانہ آغاز
Wed Feb 19 , 2014
ریوڈی جنیرو: دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کیرئیر کے 800 ویں میچ کھیلنے کے لیے کورٹ میں پہنچے۔ […]

