آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کے سینما گھروں میں ویرانی کاراج،چمک دمک وقت کی دھول میں گم

 ماضی میں کراچی کے سینما گھروں میں جہاں فلم بینوں کا تانتا بندھا رہتا تھا وہاں آج ویرانیوں کے ڈیرے ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے زوال کے ساتھ ہی ایم اے جناح روڈ اور مارسٹن روڈپر جسے وحید مراد روڈ کا نام دیا گیا تھا  بیشتر پکچر ہاؤس بند ہو چکے ہیں اور باقی سینما گھر بھوت بنگلوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ نئی فلم کا انتظار نہ فلم بینوں کی قطار، سینما گھروں کی چمک دمک وقت کی دھول میں گم ہوگئی،ایم اے جناح روڈ کے آخر سینما گھر کپری پر چھایا سناٹا انڈسٹری کے زوال کی داستان بیان کررہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹری بیوٹرز اس کی وجہ سینما مالکان کے غلط فیصلوں اور فلم انڈسٹری میں ترقی نہ ہونے کو قرار دیتے ہیں۔سینیئر اداکاروں کی رائے میں سینما گھروں کی بدحالی اور زوال کی وجہ نئی فلمیں نہ بننا اور متعلقہ شعبے کی عدم دلچسپی ہے۔ سینما گھروں کے مالکان ان بڑی بڑی عمارات کو بیچنے پر مجبور ہیں یا پھر کسی اور کاروبار سے منسلک ہوچکے ہیں۔کراچی میں درجنوں سینما گھر تھے۔ جہاں فلم بینوں کا رش ہر وقت رہتا تھا لیکن اب یہ صنعت تیزی سے سکڑتی جارہی ہے۔