پنجاب میں صنفی تشدد کے کیسز میں 100فیصد اضافہ، پختونخوا کا دوسرا نمبر

اسلام آباد(پی پی آئی) پنجاب میں صنفی تشدد کے کیسز میں 100 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔ قانون وانصاف کمیشن کی رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں صنفی تشدد کے زیر التوا مقدمات میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔پی پی آئی کے مطابق واضح رہے ملک بھر میں صنفی جرائم سے نمٹنے کیلئے 480 خصوصی عدالتیں 2019 میں قائم کی گئی تھیں۔ قانون وانصاف کمیشن کی  رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پنجاب میں صنفی تشدد کے زیرالتوا مقدمات میں 100 فیصدجبکہ سندھ میں 3،کے پی میں 14، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک فیصد اضافہ ہوا،، صنفی جرائم میں ملوث ملزمان کی سزاؤں کی شرح 5 فیصد اور بری ہونے کی  64 فیصد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 ترکیہ کا 10رکنی تجارتی وفدآئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

Sat Aug 3 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) ترکیہ کا 10رکنی اعلی سطحی وفدآئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، ترکیہ کے وزیر تجارت وفد کی سربراہی کریں گے، جمہوریہ ترکیہ کا وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر تجارت  جام کمال خان سے بھی ملاقات کرے گا،پی پی آئی کے مطابق […]