مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 نوابشاہ میں  ریلوے لائن پربم نصب کرنیوالا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

نواب شاہ(پی پی آئی)کراچی سے پنجاب جانیوالی مسافر ٹرین خوفناک حادثے سے بچ گئی، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد محمد حنیف ریلوے لائن پر بم نصب کررہا تھا، حساس اداروں کی انٹیلی جنس رپورٹ پر ملزم محمد حنیف کو گرفتار کیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ ملزم محمد حنیف بیرون ملک سے تربیت یافتہ دہشت گرد ہے، ملزم کا تعلق قوم پرست جماعت بلوچ لیبریشن آرمی سے ہے، گرفتار دہشت گرد چینی شہریوں اور رینجرز اہلکاروں سمیت متعدد کیسوں میں مطلوب تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کچھ عرصے قبل گرفتار ہوا تھا، عدالت میں پیشی کے دوران فرار ہو گیا تھا، گرفتار ملزم محمد حنیف کا نام سی ٹی ڈی سندھ کی ریڈ بک میں بھی  شامل ہے۔