شیخ رشید کی 13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسے کی درخواست مسترد

راولپنڈی(پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی 13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے  13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسہ کرنے کے لیے اجازت کی درخواست دے رکھی تھی جسے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مسترد کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے باعث عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے۔درخواست مسترد ہونے کے بعد شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمیں 13 اگست کو جلسے سے روک دیا گیا ہے، جس کا مجھے افسوس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈاکٹر یاسمین راشد کی شوکت خانم اسپتال سے دوبارہ چیک کی درخواست منظور

Thu Aug 8 , 2024
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی شوکت خانم اسپتال سے دوبارہ چیک کی درخواست منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سائلہ کینسر […]