ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یاسمین راشد و دیگر کیخلاف درج 9 مئی مقدمات کا ریکارڈ طلب

لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف واقعات میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، شاہ محمود قریشی و دیگر کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ و دیگر کی ضمانت بعد ازگرفتار کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے پراسیکیوشن کو ملزمان کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا جس پر پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستوں پر مزید سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزمان نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے اور کنٹینر نذر آتش کرنے سمیت مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔