آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت پارلیمان کو عدلیہ کے مدمقابل لانے سے اجتناب کرے: اسد قیصر

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصرنے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل عدلیہ کی آزادی پر شب خون اسے مسترد کرتے ہیں۔الیکشن ایکٹ ترمیم پر اسد قیصر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت پارلیمان کو عدلیہ کے مدمقابل لانے سے اجتناب کرے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو روکنے کے لیے سادہ اکثریت سے ترمیم آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین اداروں کے درمیان تقسیم اور اختیارات واضح کرتا ہے، پارلیمان اور عدلیہ کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا،چیف جسٹس پاکستان کے عہدہ ملازمت میں توسیع کی کوشش عدلیہ کو متنازعہ اور اس اہم عہدے کی تذلیل کرنے کے مترادف ہیں۔اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس پاکستان کے عہدہ ملازمت میں توسیع کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے فوری طور پر سینئر ترین جج کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن کیا جائے۔