آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سڑک کو خوارج نے دن دھاڑے اکھاڑ دیا، عوام کومشکلات کا سامنا

شمالی وزیرستان(پی پی آئی) شمالی وزیرستان میں میرعلی کے علاقے حسو خیل کے قریب ایک سڑک کے ٹکڑے کو خوارج کی جانب سے دن دھاڑے اکھاڑا گیا۔ سڑک کو اکھاڑیجانیکی وجہ سے عام عوام کوشدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس مقام سے سڑک کو اکھاڑا گیا اُس کے قریب کچھ دیہات بھی ہیں اور قوی امکان ہیکہ خوارج انہیں دیہات میں سے کسی مکان سے نکل کرکاروائی  کی اور واپس چھپ گئے۔  واضح رہیکہ شمالی وزیرستان کے عمائدین نیاس بات کی گارنٹی دی تھی کہ خوارج کو ہرقسم کی کاروائی سے روکاجائیگا اورساتھ ہی خوارج سے متعلق گسی بھی خبر کی اطلاع فوراً پاک فوج کو دی جائے گی۔ لیکن افسوس کہ میر علی میں خوارج کی جانب سے 8 اگست 2024 کوہونے والی اس کارروائی کی اطلاع بروقت نہیں دی گئی جس سے کروڑوں کی لاگت سے بنائی گئی سڑک ٹوٹ گئی۔اس واقعے کے رونما ہونے کے بعد قبائلی عمائدین کا جرگہ بلایا گیا جس میں اس مسئلہ کا حل نکالا گیا،اطلاعات کے مطابق مقامی افراد نے جرگے کے بعد سڑک کی مرمت شروع کر دی ہے مسئلے کا حل نہ نکلنے کی صورت میں مقامی افراد نے پاک فوج کو سڑک کے اردگرد آپریشن کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے