ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایل این جی کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت میں 3.20 فیصد جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت 2.97 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی میں سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت 13.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قمیت 14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے، جو جولائی میں 13.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی تھی۔