پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

منشیات اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اسلام آباد(پی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی وزیر کی منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج افضل موجوکا نے علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت علی وزیر کے وکیل مصدق خٹک عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔یاد رہے کہ علی وزیر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرنے کا مقدمہ درج ہے۔