آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس، مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی

 لورالائی (پی پی آئی)بلوچستان کے شہر لورالائی  میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال صوبے بھر میں کانگو میں مبتلا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی۔پی پی آئی کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی کہ بلوچستان کے علاقے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ ایک شخص سراج الدین کو ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کے ٹیسٹ کئے گئے اور ٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تشخیص ہو گئی جس پر اسے مزید علاج معالجے کے لیے فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے آئسولیشن وارد میں داخل کرا دیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق رواں سال 22 افراد کو کانگو وائرس کے باعث داخل کیا گیا، جن میں سے اب تک 5 افراد چل بسے جبکہ 17 علاج مکمل ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کئے گئے اور اب بھی ایک شخص زیر علاج ہے۔۔