اسلام آباد میں پولیو کی 5 روزہ انسدادی مہم 9 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 421,455 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسدادِ پولیو مہم کا ابتدائی مرحلہ 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک چلے گا۔پی پی آئی کے مطابق مہم کے دوران باقی رہ جانے بچوں کو 14 اور 15 ستمبر کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے وزارتِ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 جو بائیڈن کے ہوتے ہوئے عافیہ صدیقی کا معاملہ حل ہونا چاہیے:فوزیہ صدیقی

Mon Aug 26 , 2024
کراچی(پی پی آئی)امریکہ میں اسیرعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ کی واپسی کی کنجی حکومت پاکستان کے پاس ہے، نومبر سے پہلے حکومت ہماری مدد کرے جو بائیڈن حکومت کے ہوتے ہوئے عافیہ کا معاملہ حل ہونا چاہیے، نئی امریکی حکومت کے آنے کے بعد معاملہ […]