بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 اسلام آباد میں پولیو کیسز رپورٹ ہونے پرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا اظہار تشویش

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے اسلام آباد میں پولیو کے حالیہ کیسز رپورٹ ہونے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے  پورے پاکستاناور خاص طور پر دارالحکومت اسلام آباد میں پولیو کے کیسز میں حالیہ اضافے پر شدید تحفظات ظاہر کئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  پی ایم اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے ویکسینیشن کی کوششوں اور عوامی آگاہی مہم میں اضافے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔ ڈاکٹر شورو نے اس بات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا کہ ہر بچے کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسین کی خوارک لازمی دی جائے۔ ویکسینیشن کو تیز کیا جانا چاہیے، خاص طور پران علاقوں میں جہاں پولیو کا  زیادہ خطرہ پایا جاتا ہے۔