بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جعلی پاسپورٹ پر کینیڈا جانے والے 2 مسافرکراچی ایئر پورٹ پر گرفتار

کراچی(پی پی آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔  ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کی معاونت میں ملوث امیگریشن اہلکار کو بھی گرفتار کیا ہے،ترجمان نے بتایا کہ ملزمان بین الاقوامی پرواز کے ذریعے کینیڈا جا رہے تھے، ملزمان کی جانب سے پیش کیے جانے والے کینیڈین پاسپورٹ جعلی نکلے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے فی کس 1 کروڑ کے عوض پاسپورٹس حاصل کیے، پی پی آئی کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔