بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چاول کی برآمدات 4ارب ڈالرز پہنچنا بڑی کامیابی ہے: گورنر سندھ

کراچی ((پی پی آئی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ روان مالی برس چاول کی برآمد ات 4ارب ڈالر ز تک پہنچنا بہت بڑی کامیابی ہے اس کامیابی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا بڑا کلیدی کردار ہے جس نے کاشتکار، ٹریڈرز اور برآمد کنندگان کے درمیان ایک مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایکسپورٹ ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں REAP کے چیئرمین چیلا رام کیولانی، ایکسپورٹ ریکوگنیشن کمیٹی کے کنوینرعبدالرحیم،سینئر وائس چیئرمین حسیب علی خان، وائس چیئرمین حبیب الرحمن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کے قیام کو 25 برس مکمل کرنے پر مبارک باد دیتاہوں اس ضمن میں چاول ایکسپورٹرز کی حوصلہ افزائی کے لئے سالانہ ایکسپورٹ ایوارڈز قابل تحسین اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں ایکسپورٹ ایوارڈ وصول کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور زرمبادلہ کے اضافہ کے لئے ایسوسی ایشن کا کردار نہایت سودمند ثابت ہورہا ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے مسائل حل کے لئے وزارت کامرس اور اس شعبہ کو صنعت کا درجہ دلانے کے لئے وزیراعظم سے بات کروں گا۔ گورنرسندھ نے ایسوسی ایشن مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے گورنر ہاؤس میں سیل بنانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبد الرحیم جانو کی خدمات پر انہیں ستارہ امتیاز دینے کی سفارش بھی کروں گا۔تقریب میں گورنرسندھ نے نمایا کارکردگی پر ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔