اسلام آباد)پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاکہ معاشی استحکام کو یقینی بنانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔وہ رات اسلام آباد میں پارلیمنٹیرنز کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کررہے تھے۔قومی اور عوامی مفاد میں قانون سازی کی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا اعلی ادارہ ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو ہمیشہ برقرار رکھا جانا چاہیے اور قومی مسائل کو اس فورم کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہیے۔وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت دوبارہ مستحکم ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی بتدریج کم ہورہی ہے اور پالیسی شرح میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
Next Post
صدروزیراعظم کاجمہوریت قانون کی حکمرانی کیلئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ
Sun Sep 15 , 2024
اسلام آباد)پی پی آئی)صدر اور وزیراعظم نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے پختہ اور غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم […]
