مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے اس کا جمہوری چہرہ بے نقاب ہوتا ہے

اسلام آباد)پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے اس کے جمہوری چہرے کے پیچھے کی حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں۔آج جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پرکشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنی فوجی طاقت سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کوسلب کرکے خود کو ایک جعلی جمہوریت ثابت کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی امنگوں کو دبانے سے جمہوری اقدار کے بھارت کے کھوکھلے دعوے بے نقاب ہوتے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارتی فوجی قبضے کے تحت کشمیریوں کی حالت زارسے بھارت کے جمہوری نظریات کی ناکامی ظاہرہوتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار اس کی خود ساختہ جمہوری دعوؤں کے منافی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے قتل گاہوں میں بھارت کی نام نہاد جمہوریت کی موت روزانہ دیکھی جا رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں منظم جبر بھارت کی جمہوری ساکھ کی دھجیاں اڑارہاہے۔ بھارتی قبضے کے تحت کشمیریوں کو درپیش مشکلات بھارت کے جمہوری دعوؤں پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جابرانہ اقدامات اور اس کے جمہوری بیانیے کے درمیان تضاد کا اعتراف کرنا چاہیے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے عالمی عملبرداروں کے لیے یہی وقت ہے کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کریں اور مودی کے بھارت کی اس حقیقت کو تسلیم کر یں کہ وہ ایک فسطائی ہندو بنیاد پرست ریاست ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ جموں وکشمیر:کپواڑہ میں بی ایس ایف اہلکار ہلاک

Sun Sep 15 , 2024
سرینگر)پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکار جس کی شناخت شیش رام کے نام سے ہوئی ہے، ضلع کے آئی ٹی […]