پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی حکومت کی کوشش ناکام،کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ عید میلاد النبی ﷺ منائی

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیرمیں عید میلاد النبیﷺ کی تاریخ کے حوالے سے ابہام پیدا کرنے کی بھارت کی کوششوں کے باوجود پاکستانی کشمیری بھائیوں کے ساتھ مل کر پیغمبر اسلام ﷺکا یوم ولادت منایا۔بھارتی حکومت نے ر اسلام ﷺکے یوم ولادت پر تعطیل کا کوئی واضح حکم جاری کرنے سے گریز کیا اور لوگوں کو گمراہ کیا کہ وہ اصل یوم ولادت یعنی منگل سے ایک دن پہلے سوموار کو بھارتی کیلنڈر کے مطابق عید میلادا لنبی منائیں تاہم کشمیریوں نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئیبھارتی حکومت کی کوشش کو ناکام بنادیا اور پاکستان کے ساتھ عید میلاد النبی ﷺ منائی۔  پی پی آئی کے مطابق سرینگر کی درگاہ حضرت بل میں ہزاروں لوگوں نے رات بھر عبادت کی جبکہ مقبوضہ علاقے میں مساجد اورخانقاہوں میں تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔ درگاہ حضرت بل کو برقی قمقموں اورسبزجھنڈیوں سے سجایا گیا تھا اور نماز فجر کے بعدپیغمبر اسلام حضرت محمدﷺکے موئے مقدسہ اور تبرکات کی زیارت کرائی گئی۔