پیٹرولیم ڈیلرز کی مطالبات کے حق میں ملک گیر ہڑتال ،حکومت فیصلوں میں ہمیں شامل کرے:ایسوسی ایشن

ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی ،دورے سے قبل ملتان اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں شریک

وزیر زراعت کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ سیڈ کارپوریشن کی کارکردگی رپورٹ پیش

کشمیری عوام کا فیصلہ صرف بیلٹ باکس میں ہوگا، انتظامی تبدیلی سے رائے کی تبدیلی ممکن نہیں : پیپلز پارٹی اے جے کے

پٹرول کی قیمت کم نہ کی گئی تو 7اگست کو پورے پاکستان کی سڑکیں بند کردیں گے :جماعت اسلامی پاکستان

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،نگرانی جدید مینجمنٹ سسٹم کے تحت ہوگی: وزیر ہاؤسنگ پنجاب

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر پرچی پر آیا ہوا بندہ، دباؤ ڈالنے پر رونے لگتا ہے، گنڈا پور

پشاور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی پرچی پر آیا ہوا بندا ہے، یہ سب بلاول بھٹو کے کہنے پر کر رہا ہے۔’اختیار عوام کا‘ پورٹل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی صرف اہمیت چاہتے ہیں،آئینی طور پر گورنر سیاسی بیانات نہیں دے سکتا، ملک کی جمہوریت پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، یہ فارم 47 پر آئے ہوئے لوگ ہیں، ان کو گورنر بنا دیا، گورنر پر میں پریشر ڈالتا ہوں تو رونے لگتا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ فیصل کریم کنڈی پر میں نے اسلام آباد کا گورنر ہاؤس بند کر دیا ہے، یہ چاہتا ہے کہ پشاور میں گورنر ہاؤس بھی بند کر دوں، فیصل کنڈی پر گورنر ہاؤس راس نہیں آ رہا، ان کو میں کسی اینیکسی میں بھیجوں گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اللّٰہ کے بندے آرام سے اچھے بھلے گورنر ہاؤس میں بیٹھے رہو، ٹک ٹاک بناتے رہو، ایک ٹک ٹاکر پنجاب میں بیٹھی ہے اور ایک گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں بیٹھا ہے۔