ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بیلاروس، روس، قازقستان، ازبکستان، افغانستان، پاکستان پر مشتمل عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈورقائم

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا اعلان کردیا، کوریڈور بیلاروس، روس، قازقستان، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان پر مشتمل ہو گا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاک روس معاشی،تجارتی دوطرفہ تعاون کے مفاہمت نامے دستخط ہوگئے، تقریب میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور روسی نائب وزیراعظم شریک ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ پاکستان مرکنٹائل اورسینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل مرکنٹائل ایکسچینج میں بھی ایم او یو پردستخط ہوئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی تعمیروترقی سے متعلق مفاہمت نامے میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔دستاویزپرپاکستان کی طرف سے سیکرٹری وزارت مواصلات علی شیرمحسود نے دستخط کیے۔دفترخارجہ نے مزید کہا کہ کوریڈور بیلاروس، روس، قازقستان، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان پرمشتمل ہوگا۔