ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت ریت کی دیوار، 45 روز میں ختم ہو جائے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گرفتاریوں سے اور پکڑ دھکڑ سے ملک نہیں چلتے، بلاول بھٹو جیت کے نشان بنا رہے تھے اب کہتے ہیں، لاعلم ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ 45 روز میں یہ حکومت آپ کو ختم ہوتی نظر آئے گی، حکومت ریت کی دیوار ہے اب آخری دھکا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کو جیل کے دروازے پر لانا بھی انقلاب کو دعوت دینا ہے، جس دن بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہونگے سڑکوں پر لوگوں کا جم غفیر ہو گا پی پی آئی کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکمران ٹولے نے لوگوں کو تقسیم کر دیا ہے، اس حکومت کی تمام پالیسیوں کی بنیاد ظلم اور بربریت ہے، ملک میں جمہوریت کا تماشا بن کر رہ گیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ آ ئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، آئینی ترامیم کا ایک ہی مقصد کہ ملک میں نیا پی سی او لگایا جائے، یہ ناپسندیدہ ججز کو باہر کرکے پسندیدہ ججز کو لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک اس وقت وکلا کے پیچھے کھڑا ہے، سینئرترین جج چیف جسٹس ہوں گے۔