کرتارپور/لاہور(پی پی آئی)سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی 485 ویں برسی کی تقریبات کا گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور میں آغاز ہوگیا ہے گرو دوارہ دربار صاحب کرتار پور میں برسی کی تقریبات کا آغاز ارنبھتا سری اکھنڈپاتھ صاحب سے ہوا جبکہ شام کو نشان صاحب کی سیوا اور ارداس ہوگی 21 ستمبر کو نگر کیرتن ہوگا اور بابا گرونانک کے پہلے مسلمان شاگرد اور خدمت گار بھائی مردانہ کا قد آور مجسمہ نصب کیا جائے گا. مجسمہ لاہور کے فقیرخانہ میوزیم نے تیار کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق تین روزہ تقریبات اختتامی دعا کے ساتھ 22 ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گی تقریبات میں شرکت کیلئے امریکا، یورپ، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک سے تقریبا 500 کے قریب سکھ یاتری آئے ہیں جبکہ بھارت سے کم وبیش ڈیڑھ ہزار کے قریب یاتری کرتار پور کوریڈور کے ذریعے کرتارپور صاحب آئیں گے۔
Next Post
حکومت مخصوص نشستوں کی صورت میں خیرات لینا چاہتی ہے،شبلی فراز
Fri Sep 20 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت مخصوص نشستوں کی صورت میں خیرات لینا چاہتی ہے، اگر حکومت خیرات لینا چاہتی ہے تو وہ ثابت کرے کہ وہ اس کی مستحق ہے، ان سے حکومت چل نہیں رہی، تمام قانونی ضابطوں […]
