‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیف جسٹس آف پاکستان کو ریٹائرمنٹ پر چلے جانا چاہیے، بیرسٹر علی ظفر

لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنمااور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو ریٹائرمنٹ پر چلے جانا چاہیے، چیف جسٹس آف پاکستان کی ریٹائرمنٹ آنے والی ہے اور آئین وقانون کے مطابق سینئر ترین جج ہی اگلا چیف جسٹس بنے گا، پی پی آئی کے مطابق  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماپی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا واضح پیغام ہے کہ این او سی ہو یا نہ ہو، لاہور میں جلسہ ہر صورت ہوگا۔پنجاب  حکومت اجازت نہیں دے گی تو اپنا حق استعمال کریں گے۔ بیرسٹرعلی ظفر ایڈووکیٹ نے گفتگو کے دوران مزیدکہا کہ آئینی ترمیمی بل پاس ہوا تو مزید بحران ہوگا پھر تحریک چلے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے ہر ہفتے مختلف شہروں میں جلسے کریں گے۔ جلسے میں کوئی غلط بات کرتا ہے تو قانون کے مطابق ایکشن لیں۔