اسلام آباد(پی پی آئی) ایف آئی اے کو مطلوب 72 اشتہاریوں کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزمان کی فہرست میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں، اشتہاری ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اشتہاری ملازمین کے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کر دی گئی، اینٹی کرپشن سیل نے منی لانڈرنگ مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی بھی فہرست مانگ لی۔اس سلسلہ میں کارروائی مزید ا?گے بڑھانے کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ سیل کو بھی خط لکھ دیا گیا۔
Next Post
اردو عظیم شاعر میر تقی میر کی 214 ویں برسی منائی گئی
Sat Sep 21 , 2024
کراچی(پی پی آئی)دنیائے اردو کے عظیم شاعر میر تقی میر کی214 ویں برسی 21ستمبر کو منائی گئی وہ آگرہ میں پیدا ہوئے انکا اصل نام محمد تقی تھا۔ میر تقی میرکی شاعری اردو ادب کیلئے اثاثہ کی حیثیت رکھتی ہے میر تقی میر نے غزل اور نظم کہنے میں کمال […]
