انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ پی پی آئی کے مطابقایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو تیس ستمبر تک ہر صورت ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ہدایت کر دی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق اب تک 19 لاکھ 26 ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہو چکے ہیں۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز کیخلاف سخت ایکشن کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جنیوا میں اقوام متحدہ  آفس پرکشمیریوں کا  بھارت مخالف مظاہرہ

Sat Sep 21 , 2024
جینیوا(پی پی آئی)کشمیریوں کی بڑی تعداد نے جینیوا میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔یورپ بھرسے آئے ہوئے کشمیری جینیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور مودی سرکار کی کشمیر دشمن پالیسی اورمظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ جینیوا کی فضا مودی مردہ باد اوربھارت مردہ باد […]