‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

کراچی(پی پی آئی)کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔کے الیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ پی پی آئی کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا، منظوری کی صورت میں صارفین پر 1 ارب کا بوجھ پڑے گا۔دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک کے جولائی کے ایف سی اے کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا۔ کے الیکٹرک نے ماہ جولائی کیلئے بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔نیپرا نے جولائی کے ایف سی اے کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کی تھی۔ جولائی کے ایف سی اے کا صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا