‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور چین توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اہداف رکھتے ہیں: مصدق

اسلام آباد)پی پی آئی)وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے چین میں آٹھویں سلک روٹ ایکسپو کے موقع پر چین کی توانائی کی بڑی کمپنی YEN CHANGپیٹرولیم کا دورہ کیا ہے۔یہ دورہ دونوں ملکوں کی جانب سے توانائی کے امکانات کی تلاش، جدت پسندی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تذویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار ہے۔YEN CHANG پیٹرولیم کی سینئر قیادت نے ڈاکٹر مصدق ملک کو کمپنی کے جاری منصوبوں اور مستقبل کی ترقی کی حکمت عملیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر تیل اور گیس کی تلاش،ریفائنری کے شعبے میں تعاون، کوئلے کے مربوط صنعتی کمپلیکس اور ٹیکنالوجی میں جدت پسندی سمیت مختلف اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے توانائی کا تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے مشترکہ اہداف ہیں اور یہ دورہ تعاون بڑھانے کے نئے امکانات تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو توانائی کے شعبے میں جدت پسندی کیلئیدونوں ملکوں کے عزم سے مطابقت بھی رکھتا ہے۔وفاقی وزیر کو قابل تجدید توانائی اور کاربن سے استفادہ کرنے کے اقدامات سمیت توانائی کی ٹیکنالوجی میں کمپنی کی حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیاگیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ YEN CHANGپیٹرولیم چین کی توانائی کی سرکردہ کمپنیوں میں سے ایک ہے جو تیل اور گیس کی تلاش، پیداوار اور تیل صاف کرنے اور کوئلے سے استفادہ کرنے میں خاصی مہارت رکھتی ہے اوراس نے Ethanol جیسے کیمیائی مادوں کی پیداوار کے شعبے میں بھی بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔