پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملازمین و افسران کی ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی میٹنگ بلائی جائے،میئر کراچی

 کراچی(پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تمام گریڈز کے ملازمین و افسران کی ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی میٹنگ بلائی جائے اور ترقی کے حوالے سے بلاامتیاز و تفریق فیصلے کئے جائیں، ایسے محکموں کی نشاندہی کی جائے جن کو دوسرے محکموں میں ضم کیا جاسکتا ہے، تمام افسران اپنے ادارے کی بہتری اور ترقی کے لیے بھرپور محنت کریں اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکموں میں قابل، محنتی اور صلاحیتوں کے حامل افسران کو تعینات کیا جائے گا تاکہ کے ایم سی کی کارکردگی بہتر ہو، تعیناتی کے منتظر افسران کی مختلف عہدوں پر تعیناتی کے دوران کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے، یہ بات انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں محکمہ جاتی سربراہان اور گریڈ 18 تا 20 تک کے ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور تعیناتی کے منتظر افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ افسران کا اجلاس بلانے کا مقصد بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا اور بلدیاتی خدمات کی موثر فراہمی کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو ہرممکن بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ جاتی سربراہان اور دیگر افسران اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ وہ اپنے محکمے کی کارکردگی میں بہتری لائیں اور شہر کے وسیع تر مفاد میں بنائی جانے والی پالیسی پر بلاتاخیر اور موثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، یہ مقصد تبھی حاصل ہوسکتا ہے جب متعلقہ محکمے کا عہدیدار نہ صرف اس عہدے کے لئے اہلیت رکھتا ہو بلکہ وہ اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی، محنت اور ایمانداری کے ساتھ انجام دے اور حکام بالا کے ساتھ مکمل اور مسلسل رابطہ رکھے جس سے شہر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو بلارکاوٹ جاری رکھنے میں مدد ملے، انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تعیناتی کے منتظر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں پوسٹنگ سے ہٹانے کی وجوہات معلوم کیں اور ان سے کہا کہ وہ گزشتہ پوسٹنگ کے دوران اپنی کارکردگی اور نمایاں کاموں سے آگاہ کریں تاکہ اس کا مکمل جائزہ لے کر ادارے میں ان کی خدمات سے استفادے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی ملازمین کی ترقی کے معاملات کو شفاف بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے ذریعے ملازمین کی ترقی کے معاملے میں کسی بھی افسر یا دیگر ملازمین کی حق تلفی نہیں ہونی چاہئے اور تمام تر کارروائی مروجہ قواعد و ضوابط کی بنیاد پر میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عمل میں لائی جائے،انہوں نے کہاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انتظامی ڈھانچے کو زیادہ بہتر اور فعال بنانے کے لئے متعدد اقدامات زیر غور ہیں اور محکمہ جاتی سربراہان اس سلسلے میں تجاویز دیں تاکہ ان کی روشنی میں انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی لائی جاسکے، کے ایم سی کے غیرفعال محکموں کو دوسرے محکموں میں ضم کرنے سے کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ضم کئے جانے والے محکموں کے عملے کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کرکے دیگر محکموں میں افرادی قوت کی ضرورت بھی پوری کی جاسکے گی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کے دوران اس امید کا اظہار کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کریں گے اور ادارے پر شہریوں کا اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کا مرکزی بلدیاتی ادارہ ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریوں کو ہر سطح پر موثر طریقے سے انجام دینے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کے لئے دیگر شہری اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی کے تحت شہر کی تعمیر و ترقی اور بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ان کاموں کو اور بھی زیادہ تیزرفتاری اور بہتر معیار کے ساتھ جاری رکھا جائے۔