اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان اور بیلا روس کے درمیان صنعت اور زراعت کے شعبوں میں شراکت داری کی ضرورت پر زوردیا ہے۔آج (منگل) اسلام آباد میں پاکستان اور بیلا روس کے مشترکہ وزارتی کمیشن سے خطاب میں انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ اس شراکت داری کا مقصد ہماری صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانا روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔وزیر تجارت نے بیلا روس کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بے تحاشا مواقعوں سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت کے مسودے کو جلد حتمی شکل دینے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر عوامی سطح پر روابط ثقافتی تبادلوں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔
Next Post
آرمی چیف کا دشمن قوتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کا عزم
Tue Sep 24 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے شرپسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم منصوبے ناکام بنانے کیلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات آج (منگل کو)جنوبی وزیرستان میں وانا کے دورے کے دوران افسروں […]
