ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالت کا ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

 اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور دیگر کو ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر شبلی فراز کا نام عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،پی پی آئی کے مطابق شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک نام نہیں نکالاگیاکیا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ نہ بتا رہے ہیں نہ رپورٹ دے رہے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہفتہ میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت کو آگاہ کیاجائے اور ایک ہفتہ میں عملدرآمد نہیں ہوتا تو سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔ بعدازاں عدالت نے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔