شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانا ہمارا اعزاز: مریم نواز

لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔ عالمی یوم سیاحت پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاحت کے پرعزم جذبے رکھنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل ہے،  فروغ کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے، قدرتی حسن سے مالا مال پنجاب کے علاقے کسی سے کم نہیں، پنجاب کا تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثہ دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے باعث کشش ہے،پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے پائیدار اقدامات کئے جا رہے ہیں، قدیمی قلعے، مذہبی مقامات اور دلکش وادیاں سیاحت کیلئے نہایت موزوں ہیں، مری کے انفراسٹرکچر کو جدید طرز پر اپ گریڈ کریں گے۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ مری میں گلاس ٹرین چلانے کے منصوبے پر بھی ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے، پاکستان میں پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانا پنجاب کا اعزاز ہے، ٹورازم ڈویلپمنٹ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اْبھرے گا، پاکستان کے خوبصورت چہرے کو دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے۔