ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر خط ضرور لکھیں مگروزیراعظم کو ذمہ داریوں کا احساس بھی دلائیں: بیرسٹر سیف

پشاور(پی پی آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر وزیراعظم کو خط ضرور لکھیں مگر ان کو ذمہ داریوں کا احساس بھی دلائیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا وفاقی حکومت کو امن و امان کے حوالے سے بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کی تلقین کریں، وزیراعظم کو سمجھائیں کہ کراس بارڈر دہشت گردی روکنا وفاق کی ذمہ داری ہے۔پی پی آئی کے مطابق    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو صوبے کے بقایا جات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے، خط میں پن بجلی کے بقایا جات کا ذکر نہ بھولیں، گورنر بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے مسائل بھی وزیر اعظم کے گوش گزار کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو لکھیں کہ خیبرپختونخوا بھی پاکستان کا حصہ ہے، خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ رکھیں۔صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ گورنر ہر روز نئے شوشے چھوڑ رہے ہیں کام ان کا کوئی نہیں، گورنر اپنی نوکری بچانے کیلئے چغلی کرنے والا نالائق بچہ بنا ہوا ہے، ہر روز اپنے لیڈرز کو خوش کرنے کیلئے چغلیاں کرتے پھر رہے ہیں۔