‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 راولپنڈی میں فتنہ گروپ کو کسی تماشے کی اجازت نہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک کے حالات بہتر ہونے لگتے ہیں توان کا فتنہ فساد شروع ہوجاتا ہے، فتنہ گروپ کو راولپنڈی میں کسی تماشے کی اجازت نہیں۔پی پی آئی کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر کا بھرپور مقدمہ لڑا، انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستانی قوم کی ترجمانی کی،  انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کا بائیکاٹ کیاجس کی تقلید کرتے ہوئے باقی ممالک نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کا بائیکاٹ کیا، اقوام متحدہ کے باہر تماشہ لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جیل میں بیٹھے فتنے کو ملک کا سکون اچھا نہیں لگتا، راولپنڈی میں فساد کا پروگرام بنایا گیا ہے، کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہچوراہے بند کرنے کی کوشش پر ا ٓ  ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔