‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے کاروبارمیں آسانی پیداکررہی ہے،جام کمال

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیرتجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں کاروبار کو آسان بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ اسے غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش ملک بنایا جا سکے۔انہوں نے ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد کے چالیسویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروبار کی ترقی کیلئے سازگار ماحول قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اور مؤثر پالیسیوں کی بدولت مہنگائی میں کمی آئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام اور اضافے سے شرح منافع کم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتوں خاص طور پر برآمدکنندگان کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔