کراچی(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویزن کی جانب سے کراچی پریس کلب سے مزار قائد تک عمران خان کی رہائی، عدلیہ کی آزادی، آئین کی بالادستی کے لئے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، کراچی ڈویزن کے صدر راجا اظہر، جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں خرم شیر زمان، فہیم خان، سمیت پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی دیگر سینئر رہنماؤں، کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پی ٹی آئی کراچی ڈویزن کی کال پر کراچی کے مختلف علاقوں سے چھوٹی بڑی ریلیاں پریس کلب پر پہنچی جہاں عمران خان کی رہائی، عدلیہ کی آزادی، آئین کی بالادستی کے لئے پرامن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ جس کے بعد ریلی کراچی پریس کلب سے مزار قائد تک پہنچی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا آج پریس کلب سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی ہے یہ ریلی عمران خان کی رہائی، آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزاد کے لئے تھے۔ انہوں نے کہا ہمیں آئین پاکستان نے پر امن احتجاج کرنے کا حق دیا ہے ہم آج اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے ریلی نکالی ہے انہوں نے کہا جب کراچی کی عوام نکلے گی تو کپتان بھی جیل سے رہا ہونگے کراچی کی عوام نے ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دیا ہے عام انتخابات میں بھی کراچی کی عوام نے بھاری مینڈیٹ سے پی ٹی آئی کو 22 قومی اسمبلی اور 35 صوبائی اسمبلی کی نشتیں جتوائی تھی جو ایک سازش کے تحت جعلی فارم 47 کے تحت چھینی گئیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا یہ کیسے ہوسکتا کپتان بلائے اور کھلاڑٰی نہ آئیں یہ ممکن نہیں، آج میرے گھر پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کر اپنی فسطائیت کو ظاہر کیا ہے ہم پرامن شہری ہیں جو آئین پاکستان ہمیں حق دیتا وہ استعال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا گزشتہ روز بھی راولپنڈی میں ظلم کی انتہائی کی گئی پرامن پاکستانی شہریوں پر شیلنگ اور فائرنگ کی گئی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں کل راولپنڈی کے شہریوں نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروا کے عمران خان سے وفا کا حق ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کپتان کی رہائی عدلیہ کی آزادی تک ہماری حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی، انہوں ں ے کہا علی امین گنڈاپور نے درست کہا تھا کہ یہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے۔ انشاء اللہ کراچی میں بہت جلد ایک بڑا تاریخی جلسہ کریں گے کراچی کی عوام بھی تیار ہے ہم کپتان کی آخری کال کا انتظار کر رہے ہیں یہ احتجاجی تحریک ایک ٹریلر ہے فلم ابھی باقی ہے ہمیں اگر اپنی جان بھی دینی پڑی تو اس ملک و قوم کے خاطر دے دیں گے عوام کے حقوق کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں دیں گے۔ انہوں نے کہا انشاء اللہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے عمران خان کو رہا کروائیں گے۔ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی مزار پر پہنچنے پر مخاطب ہوتے ہوئے کہا جو پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نیبنایا تھا وہ آج نہیں رہا اس ملک میں ریاست اپنی ہی عوام پر ظلم، جبر کے پہاڑ کھڑے کر رہی ہے ایک چور اور کرپٹ سیاسی ٹولے کو ملک پر مسلحط کر کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں ں ے کہا عمران خان کی رہائی آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزاد سے یہ ملک ترقی کر سکتا ہے عمران خان کی رہائی کے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا۔
