اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ارشد ندیم کی تجویز پر کراچی میں جنوری میں 60 سے زائد کھیلوں کے مقابلے کرائے جائینگے۔ کامران خان ٹیسوری

کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ضلع خانیوال میاں چنوں آمد، گورنر سندھ نے اولمپئین ارشد ندیم سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے قومی ہیرو کو اولمپکس میں ملک وقوم کانام روشن کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ارشد ندیم کو کراچی میرا تھن کابرانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا، اس ضمن میں ارشد ندیم کو کراچی میرا تھن کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کے ایم او یو پر بھی دستخط کیئے گئے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا، قومی ہیرو کاکراچی آمد پر والہانہ استقبال بھی کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایک گا?ں سے نکل کر دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والے ہیرو کو سلام پیش کرتا ہوں، گورنر سندھ نے ارشد ندیم کی درخواست پر گا?ں کی مسجد کا کام مکمل کرانے کا بھی اعلان کیا، قومی ہیرو کی زندگی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کی تجویز پر کراچی میں جنوری میں 60 سے زائد کھیلوں کے مقابلے کرائے جائینگے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اولمپئین ارشدندیم کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم صلاحیتوں میں دنیا میں کسی سے کم نہیں، پاکستان ہم سب کا ملک ہے ملکر کر اسے ترقی دلائینگے، گورنر سندھ نے کہا کہ والہانہ استقبال پر میاں چنوں کے عوام کا شکر گزار ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہا?س سندھ کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں، پنجاب کی ترقی کیلئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بہترین کام کررہی ہیں، میڈیا کی جانب ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ بلوچستان واقعات میں بیرونی عناصر بھی ملوث ہوسکتے ہیں، دشمن نہیں چاہتا کہ ملک ترقی کرے،ان کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔