کراچی (پی پی آئی)ٹیکس ریٹرن کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 16 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس ریٹرن کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ملک بھر میں پچھلے سال کی نسبت دگنے لوگوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کیا، ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 33 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق گوشواروں کے ساتھ اب تک 55 ارب 49 کروڑ ٹیکس بھی جمع ہوئے ہیں پی پی آئی کے مطابق 37 فیصد افراد نے گوشوارے کے ساتھ کوئی ٹیکس جمع نہیں کرایا، قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کرنے والوں کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 742 ہے۔
Next Post
کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کی منشیات مقدمہ میں بھی ضمانت منظور
Mon Sep 30 , 2024
کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے کارساز میں پیش آنے والے حادثے کی مرکزی ملزمہ نتاشا کی انسدادِ منشیات کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور کر لی۔سندھ ہائیکورٹ میں ملزمہ نتاشا کی جانب سے انسدادِ منشیات کے مقدمے میں ضمانت کے لیے دائر کی گئی درخواست پر […]
