پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

2اکتوبر کو میانولی میں احتجاج ہو گا،حکومت رکاوٹیں پیدا نہ کرے:شیخ وقاص اکرم

 اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 2اکتوبر کو میانولی میں احتجاج ہر صورت ہو گا یہ احتجاج شدت کے ساتھ ہو گا حکومت رکاوٹیں پیدا نہ کرے اگر کسی بھی شہری یا کارکن کو کوئی نقصان ہوا تو ذمے دار یہ جعلی وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب ہوں گے۔ پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمیں این او سی دیاجاتا ہے لیکن راستے بند اور رکاوٹیں لگا کر عوام کو تنگ کیا جاتا ہے نومئی کی بار بار بات کی جاتی ہے‘ ہم کہہ رہے ہیں اس قصے کو ختم کیا جائے. شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں آزادی کی یہ تحریک اور مضبوط ہو رہی ہے جو کچھ راولپنڈی میں میڈیا کے وکرز کے ساتھ ہوا اس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے.