فضل الرحمان زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں، محسن نقوی

 اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ  مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی، امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔پی پی آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں  جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری بھی  موجود تھے۔محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان اور عبدالغفور حیدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں خدمات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں، جن کی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ  مولانا فضل الرحمان  کا سیاست میں بلند مقام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وفاقی کابینہ کا اجلاس  وزیراعظم کی ہدایت پر ملتوی

Tue Oct 1 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی کابینہ کا منگل کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ کابینہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا،پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا پیش […]