جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنرسندھ کا چھوٹے کاروبار کو معاونت فراہم کرنے کے لئے گورنرہا?س میں خصوصی سیل کے قیام کا اعلان

کراچی(پی پی آئی)   گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کاروباری افراد بالخصوص چھوٹے کاروبار کو وسعت دینے اور انہیں ایکسپورٹ کے ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے گورنرہا?س میں خصوصی سیل کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ اس خصوصی سیل کے ذریعہ کاروبار ی افراد بالخصوص چھوٹے کاروبار کو درپیش مشکلات کے خاتمہ اور مسائل کے حل میں بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔ گورنرسندھ نے رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے دورہ میں ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئر مین فیصل جہانگیر، سینئر وائس چیئرمین جاوید جیلانی کو مبارک باد بھی دی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ گورنرہا?س میں قائم کردہ خصوصی سیل سے ایکسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جبکہ چھوٹے کاروبار کو ایکسپورٹ کے لئے بھرپور معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔گورنرسندھ نے REAP کو 4بلین ڈالرز ایکسپورٹ کا اہداف حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن نے 300 ملین ڈالرز سے 4ارب ڈالرز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا ہے۔آ ج اس تقریب میں ایسوسی ایشن کو مزید 2ارب ڈالر ز ایکسپورٹ کا ہدف دے رہاہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی چاول کی دنیا بھر میں زبردست مانگ ہے اسی طرح سندھ کا اچار بھی دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد اچار ہے اس کی ایکسپورٹ کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنانے کی ضرورت ہے