جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیریوں کا واحد مطالبہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی ہے، غلام محمد صفی

اسلام آباد(پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا واحد مطالبہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی ہے جس کیلئے وہ گزشتہ 77برس سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام محمد صفی نے آج کشمیر میڈیاسروس کے دورے کے دوران ادارے کے عملے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدائکی قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں جسکی ہمیں ہر حال میں حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کیلئے ہر وحشیانہ ہتھکنڈہ استعمال کر رہا ہے لیکن اسے ناکامی کا سامنا ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کی حقیقی قیادت کو قید کر رکھا ہے اور کل جماعت حریت کانفرنس کی تمام اعلیٰ قیادت سمیت پانچ ہزار سے زائد کشمیری اس وقت جیلوں اور عقوبت خانون میں بند ہیں۔انہوں نے نظر بند حریت قیادت کے عزم وہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی اور جموں وکشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر رہے گا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر نے واضح کر دیا کہ انتخابات حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں ہیں، بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں رچائے جانے والے انتخابی ڈراموں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370یا ریاستی درجے کی بحالی کشمیریوں کا ہرگز مطمع نظر نہیں ہے، انکا اصل اور بنیادی مطالبہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کا انعقاد ہے تاکہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا تعین کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی نمائندہ جماعت کل جماعتی حریت کانفرنس شہدائکی مقدس قربانیوں کی امین ہے جسکا تنازعہ کشمیر کے حوالے سے موقف بالکل صاف اور واضح ہے۔

غلام محمد صفی نے مزید کہا کہ ہمیں تحریک آزادی کے خلاف بھارتی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، ہم باہمی اتحاد و اتفاق اور صلاح و مشورے کے راستے پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکوم لوگوں کی عالمی سطح پر بھر پور ترجمانی کر رہا ہے جس پر کشمیری اسکے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہاز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے حالیہ خطاب میں کشمیریوں کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بھی بھر پور انداز سے آواز بلند کی جس سے دونوں خطوں کے عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

غلام محمد صفی کے ہمراہ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ اور رکن زاہد صفی بھی تھے۔