پشاور (پی پی آئی)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی،۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے لاہور جلسے اور راولپنڈی احتجاج کے بعد درج 2 مقدمات میں علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عالم خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ نے راہداری ضمانت کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے،۔ بعدازاں عدالت نے 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
Next Post
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ،پاکستان میں بھی اضافہ کا خدشہ
Fri Oct 4 , 2024
کراچی (پی پی آئی)مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کاخدشہ ہے،برینٹ خام تیل 3.59 ڈالر یا 4.86 فیصد اضافے کے ساتھ 77.49 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا […]
