پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی حکومت کے ہاتھوں مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم اکثریت کو سنگین خطرہ لاحق ہے، حریت کانفرنس

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی حیثیت کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے اگست2019کے بعد مقبوضہ علاقے کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک منظم طریقے سے آبادیاتی تبدیلی کی راہ ہموار کر رہا ہے، مقبوضہ علا قے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے غیر کشمیری بھارتی ہندو?ں کو بڑے پیمانے پر علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیے جا رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کا بنیادی مقصد ہی کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو انکی جائیدادوں، ملازمتوں، وسائل سمیت سب کچھ سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں جاری مودی حکومت کے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری غیر قانونی بھارتی اقدامات کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔