پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ کے 10ویں رو ذآرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد

کراچی(پی پی آئی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ کے 10ویں رو ذآرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد آرٹ گیلری میں کیاگیا جس کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی، صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کیا، اس موقع پر یو اے ای کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی بھی ان کے ہمراہ تھے، متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے کہاکہ مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں آج اس خوبصورت نمائش میں شریک ہوا، محمد احمد شاہ اور ذوالفقار شاہ نے کراچی میں زبردست میلہ سجایا ہوا ہے، آرٹ ایک گلوبل زبان ہے، اس فیسٹیول میں چالیس ممالک شریک ہیں، فیسٹیول کے انعقاد میں صوبائی وزیر ثقافت کا تعاون شامل ہے، انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی فنکاروں کی قدر کرتا ہوں، پاکستانی فنکار دبئی آرٹ فیسٹیول میں بھی شریک تھے، پاکستان کی نوجوان نسل بہت با صلاحیت ہے، پاکستان اور امارات کے فنکاروں کے تبادلے ہونے چاہئیں، میڈیا کا شکر گزار ہوں جو فیسٹیول کو پوری دنیا میں دکھا رہا ہے، امید ہے مستقبل میں آپ پاکستان اور اماراتی فنکاروں کے مشترکہ پراجیکٹس دیکھیں گے، وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہاکہ ہم اماراتی سفیر کا کراچی میں خیر مقدم کرتے ہیں، فیسٹیول میں ان کی شرکت ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، ہم کراچی کے تاریخی مقامات و عمارات کا وزٹ بھی کرائیں گے، ورلڈ کلچرل فیسٹیول کراچی کی وجہ سے پوری دنیا میں ہمارا سوفٹ امیج بن رہا ہے، انہوں نے کہاکہ یو اے ای اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں، ہم نے درخواست کی ہے کہ ویزہ پالیسی کو تھوڑا آسان کریں کیونکہ گھومنے کے لیے دبئی ایک خوبصورت جگہ ہے، ہم دبئی میں بھی کلچر فیسٹیول کرنے جا رہے ہیں، پاکستان میں جب بھی سیلاب آیا وہاں ہم نے اماراتی قونصل جنرل کو اپنے ساتھ کھڑا پایا، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ آرٹس کونسل کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ یو۔ اے۔ ای کے سفیر نے ہمارے فیسٹیول میں شرکت کی، مجھے اس فیسٹیول کا آئیڈیا 2017ئکے ورلڈ کلچر سمٹ سے آیا، ہم نے یو اے ای کی حکومت سے کہا کہ ہمیں آپ کی انٹلیکچول سپورٹ چاہیے، پاکستان کے ساتھ یو اے ای کے دیرینہ تعلقات ہیں، ہمیں اس فیسٹیول کے انعقاد میں حکومت سندھ کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔ ایگزیبیشن میں 29پاکستان کے ماسٹر ز اور نوجوان نسل کے 32 فن پارے نمائش میں رکھے گئے جن میں معروف مصور انور مقصود، فرخ شہاب، شہزاد بلوچ، لیلیٰ شہزادہ، زبیدہ آغا، عبدالرحمن چغتائی، انور جلال شمزہ، منصور راہی، استاد اللہ بخش،مسز انامولیکا، جی مصطفی، اے اسلام، کبریا، منصور آئی، بشیر مرزا، وہاب جعفر، اوزیر زوبی، سردار محمد، ذوالفقار زلفی، امبر روماسا ناگوری، مرتضیٰ بشیر،اے بی نظیر، یاسر نور، کبیر عطا محمد، جواداحمد جان، رضا علی، عجب خان کے شاہ کار شامل تھے.