نرسنگھا نند کے گستاخانہ بیان کے خلاف راجوری، جموں میں احتجاجی مظاہرے

جموں (پی پی آئی)بھارت کے ہندوانتہاپسندہنما یتی نرسنگھا نند کی طرف سے پیغمبر اسلام? کے بارے میں گستاخانہ بیان کے خلاف مقبوضہ جموں وکشمیرکے علاقوں راجوری اور جموں میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجوری میں مختلف اسلامی تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے مظاہرین نے نرسنگھانند کی فوری گرفتاری اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے خبردار کیا کہ اس طرح کے جارحانہ اورتوہین آمیز بیانات سے خطے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بری طرح متاثرہوسکتی ہے۔انہوں نے حکام کی بے عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا کہ نرسنگھا نندکے بار بار اشتعال انگیزبیانات پر کارروائی نہیں کی گئی۔راجوری کے ٹاؤن سینٹر سے شروع ہونے والی احتجاجی ریلی عبداللہ پل پر اختتام پذیر ہوئی۔دریں اثناء گستاخانہ بیان کے خلاف جموں میں بھی زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں مظاہرین نے نرسنگھا نند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے کہاکہ کسی بھی مذہب کی توہین برداشت نہیں کی جانی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارتی پیراملٹری کے دو اہلکاروں نے خودکشی کر لی

Sun Oct 6 , 2024
گوہاٹی(پی پی آئی)بھارت کی دو مختلف ریاستوں آسام اورجھارکھنڈ میں پیراملٹری فورسز کے دو اہلکاروں نے اپنے کیمپوں میں خودکشی کر لی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے جس کی شناخت جادھو اتول ہری کے نام سے ہوئی ہے،شورش زدہ ریاست آسام […]