‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 جموں وکشمیر: لیفٹننٹ گورنر کے ذریعے پانچ ارکان اسمبلی کی نامزدگی نتائج سے پہلے دھاندلی ہے:سیاسی وقانونی ماہرین

سرینگر(پی پی آ ئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سیاسی اور قانونی ماہرین نے بھارت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے پانچ ارکان اسمبلی کی نامزد گی کے اختیارکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی آئینی حیثیت پر سوال اٹھائے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ڈی پی رہنما التجا مفتی نے نامزدگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نتائج سے پہلے دھاندلی قراردیا۔ پانچ ارکان کی نامزدگی سے ارکان اسمبلی کی مجموعی تعداد 95ہوجائے گی۔سینئر وکیل اور جموں و کشمیر کانگریس کے ورکنگ صدر مہندر بھاردواج نے اس اقدام کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قبل از وقت نامزدگی کو جس سے کشمیری عوام کے حقوق مجروح ہوں گے، آئینی اور عدالتی جانچ پڑتال سے گزرنا ہوگا۔ سینئر ایڈوکیٹ گوپال شنکرانرائنن اور بھارتی سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ اشونی کمار دوبے سمیت دیگر قانونی ماہرین نے بھی اس کو ایک اہم مسئلہ قراردیا۔شنکرانرائنن نے دلیل دی کہ نئی دہلی کو مقبوضہ علاقے میں سیاسی عمل میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے کیونکہ اسے منتخب حکومتوں کو نقصان پہنچتا ہے۔