شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیریوں نے بی جے پی کی کشمیردشمن پالیسیوں کو مستردکردیا

سرینگر)پی پی آئی) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں عوام نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کی اس کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے انتخابی نتائج کے حوالے سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق کشمیری مسلمانوں نے جو بھارتی قبضے کے تحت ہونے والے کسی بھی انتخابات کو محض ایک ڈھونگ سمجھتے ہیں، اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوتوا پارٹی کو اپنا وزیر اعلیٰ مسلط کرنے سے روک دیا اوراس طرح اپنی منفرد شناخت کا تحفظ کیا۔انتخابی نتائج سے ایک واضح پیغام ملاہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام بی جے پی اور 5اگست 2019کو کیے گئے غیر قانونی اقدامات کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں۔ کشمیریوں کے دل جیتنے کے بی جے پی کے دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیرمیں امن، ترقی اور خوشحالی لانے کے پارٹی کے دعوے شرمناک انتخابی شکست کے بعد دھرے کے دھرے رہ گئے۔انتخابات سے ایک اور اہم نکتہ واضح ہوگیا کہ کشمیری مسلمان اپنی الگ شناخت اور مسلم ثقافت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف متحدکشمیری عوام اپنی شناخت اور ثقافت کومٹانے کی مودی کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔